ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / کاروار سے الکل تک قومی شاہراہ کی تعمیر : منڈگوڈ میں سروے مکمل

کاروار سے الکل تک قومی شاہراہ کی تعمیر : منڈگوڈ میں سروے مکمل

Thu, 27 Dec 2018 21:18:57    S.O. News Service

 منڈگوڈ :27؍ڈسمبر (ایس او نیوز)   کاروار سے الکل تک  کی  ریاستی شاہراہ کو قومی شاہراہ میں منتقل کرنے کا کام شروع ہوچکاہے۔   سروے کام کا ٹھیکہ آندھر پردیش کی ایک پرائیویٹ کمپنی کو دیا گیا ہے، کمپنی کی طرف سے کاروار سے لے کر یلاپور، منڈگوڈ وگیرہ کا سروے کام آخری مراحل میں ہے ، کمپنی ذرائع نے بتایا کہ سروے کاکام مکمل ہونے کو ہے ،شاہراہ پر  کہاں کہاں بائی پاس اور برج کی تعمیر ہونی ہے اس کی نشاندہی کرتےہوئے بلیو پرنٹ تیار ہواہے۔

سروے کے مطابق منڈگوڈ شہر تقریبا ً بدل جائے گا، کئی مکانات اور دکانیں گم ہوجائیں گے ۔ مکینوں اور دکاندار پریشان ہیں کہ اس کے بعد ہم کہاں جائیں۔ ہائی وے اتھارٹی کے مطابق سروے کے دوران دو نقشے تیار کئے  گئے  ہیں جس میں ایک بائی پاس ہے تو دوسرا شہر کے درمیان سے گزرتاہے اب دکاندار اور مکین پریشان ہیں تو حتمی طورپر کونسا نقشہ نافذ ہوگا۔ جب کہ عوام بھی منقسم ہیں ایک گروہ کاکہنا ہے کہ بائی پاس کی تعمیر ہو تاکہ شہر محفوظ رہے ، دوسرے گروہ کاکہنا ہے کہ نہیں شہر کے درمیان سے شاہراہ گزرتی ہے تو شہر ترقی پائے گا۔ یہاں غور کرنے والی بات یہ ہے کہ شاہراہ شہر سے گزرتی ہے تو  مکانات، دکانوں سمیت بہت ساری زمینات پر سرکاری قبضہ ہوگا اور مالکان اپنی زمینات سے ہاتھ دھوبیٹھیں گے۔ اسی لئے بائی پاس کی تعمیر پر زور دیا جا رہا ہے  ۔شہر کے تاجر منجوناتھ ورنیکر کاکہنا ہے کہ عوام کو پریشان کرنے کے بجائے اے پی ایم سی سے بائی پاس کی تعمیر کرنے پر سب کی بھلائی ہوگی ، ضرورت پڑی تو ہم اس کے لئے جدوجہد بھی کریں گے۔انڈین آئیل پٹرول بنک کے مالک فخروصاحب بینڈیگیری کا بھی یہی کہنا ہے۔ ہائی وے اتھارٹی کے کنسلٹنٹ انجنئیر ودیانند کا کہنا ہے کہ بائی پاس کی تعمیر میں لاگت کم آئے گی اور عوام کو پریشانی بھی نہیں ہوگی۔

27-12-18_national_high_way_(2).jpg


Share: